میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 111بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 111بجلی چوروں کو رگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 111بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ90ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25 لا کھ80 ہزارروپے جرمانہ عائد۔4فروری 2020?ء کو (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ملتان میں 20 گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو75904یونٹس چوری کرنے پر934462 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 24 گھریلو اورکمرشل صارفین کو28072یونٹس چوری کرنے پر399797روپے جرمانہ، وہاڑی میں 11 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو 38807 یونٹس چوری کرنے پر 413125روپے جرمانہ،بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو6512یونٹس چوری کرنے پر124100روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلوصارفین کو 9331یونٹس چوری کرنے پر 149383روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 7 گھریلوصارفین کو5556 یونٹس چوری کرنے پر107000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو11854 یونٹس چوری کرنے پر191000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9 گھریلوصارفین کو6640یونٹس چوری کرنے پر118043روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 10 گھریلو صارفین کو7995 یونٹس چوری کرنے پر143657روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -