جہانگیر ترین سے ارکان اسمبلی‘ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

    جہانگیر ترین سے ارکان اسمبلی‘ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات‘ اہم امور پر ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک ا نصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی رہنماؤں،ارکان اسمبلی نے انکی اسلام آباد رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جہانگیر ترین سے میانوالی سے ایم این اے امجد علی خان،راجن پور سے ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک،مظفر گڑھ سے ایم این اے طلال گوپانگ،سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ،فیصل آباد سے ایم این اے فیض اللہ کموکا،کراچی سے ایم این ایز جمیل احمد خان،فہیم خان،آفتاب جہانگیر اور(بقیہ نمبر2صفحہ12پر)

عطاء اللہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جہانگیر ترین نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کاغذی کاروائی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔عوام کی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔جہانگیر ترین کی دعوت پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر زراعت ڈاکٹر نیل فاریسٹر پاکستان پہنچے جنہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔نیل فاریسٹر ملک بھر میں کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے سیمینارزسے خطاب کرینگے اور سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اپنی رائے دیں گے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -