ملتان میں ڈاکو راج‘ جگہ جگہ ناکے‘ لوٹ مار‘ پولیس گم

ملتان میں ڈاکو راج‘ جگہ جگہ ناکے‘ لوٹ مار‘ پولیس گم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ما لیت کے سا مان اور نقدی سے محروم ہوگئے ہیں۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ ڈاکخانہ ممتاز آبادکے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد ندیم سے جانوروں سے بھرا ڈالا مالیت 13 لاکھ 61 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔جلال آباد شما لی میں نا معلوم افراد نے عامر توقیر کے ڈیرے سے ٹراسفارمر کا 3 لاکھ مالیت کا سا مان اور 20 بوری کھاد چوری کرکے لے گئے۔شاہ گردیز سے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

حاجی احسان کا مو بائل فو ن چوری ہو گیا۔لوہاری گیٹ سے عمران کا موٹرسا ئیکل رکشہ چوری ہو گیا۔کبوتر منڈی سے فرحت سمیت 6 افراد کے مو بائل فون چوری ہو گئے۔غلہ منڈی سے نامعلوم افراد نے اشفاق کی گاڑی سے ٹول بیگ اور سپیئر پارٹس چوری کر لئے۔ممتاز آباد سے شہباز کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری ہو گیا۔رحمان کالونی سے سلیم کا۔لوڈر رکشہ چوری ہو گیا۔ممتاز آباد مارکیٹ سے نا معلوم افراد نے ذیشان سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور مو بائل فوم چھین لیا۔پرانا شجاعباد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد فہد کی بیکری میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر 29 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔فاروق پورہ میں نامعلوم افرادسلمان کی کریانہ کی دکان کی تالے توڑ کر 30 ہزار نقدی اور سا مان لے گئے۔اسلام پورہ میں نامعلوم افراد الطاف حسین کے گھر سے 30 ہزار نقدی اور 91 ہزار ما لیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔شا شمس کالونخ میں نامعلوم افراد لقمان کے گجر سے دو لاکھ مالیت کا سا مان لے گئے۔بہالپور روڈ پر نامعلوم افراد نادر لی دکان میں داخل ہوئے اور ایک لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔الطاف ٹاون میں مزمل فیملی کے ہمراہ جارہا تھا نامعلوم مسلح افراد نے اسے روکا اور اس سے 20 ہزار رو پے چھین لئے۔
گم