ڈاکوؤں کے ناکے پر شہری ایکشن میں گھیرا ڈال کر 4کو پکڑ لیا،تین افراد زخمی

ڈاکوؤں کے ناکے پر شہری ایکشن میں گھیرا ڈال کر 4کو پکڑ لیا،تین افراد زخمی

  

شجاع آباد (تحصیل رپورٹر) گزشتہ رات تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے کھاکھی پنجابی میں 7نامعلوم مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

لوگوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ لوگوں نے گھیرا ڈال کر ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی ذرائع کے مطابق اسی دوران تین افراد زخمی ہوئے اور لوگوں نے 4ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا اور رسیوں سے باندھ دیا جبکہ تین ڈاکو رات کی تاریخی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لوگوں نے چاروں ڈاکوؤں کی چھترول بھی کی پولیس کو اطلاع کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ڈاکوؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس کے مطابق چاروں ڈاکوؤں تعلق خطرناک گینگ سے ہے جن سے تفیش جاری ہے اور ان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -