بھارت جھوٹی جمہوریت اور درندگی کی مثال بن چکا،یاسمین راشد
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوم یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نریندرمودی معصوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہاکر کے اپنا بھیانک اورمکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لے آیاہے۔بھارت جھوٹی جمہوریت اور درندگی کی مثال بن چکا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنے اندر کے جانور کو نکال کر ہزاروں کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں۔پوری دنیا میں بھارتی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ بلند ہے۔نریندر مودی کشمیریوں کا حق خودارادیت چھین کر ظلم کی حکومت زبردستی مسلط کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کی بہترین حکمت عملی نے خطے کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنانے والے نرنیدر مودی کا انجام بہت برا ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانے کے عزم کا دن ہے۔
یاسمین راشد