چراہ گاہ میں مویشی لانے پر دو برادریوں میں جھگڑا‘ 15افراد زخمی

  چراہ گاہ میں مویشی لانے پر دو برادریوں میں جھگڑا‘ 15افراد زخمی

  

روجھان (نمائندہ پاکستان) چراگاہ میں مویشی چرانے پراور گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہسپتال منتقل غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تفصیل کے مطابق روجھان کے موضع واہ ماچکہ میں دو برادریوں گہلانی برادری اور سیلاتانی برادری کے درمیان مویشیوں کے چرانے کے تنازعے پر ڈنڈے سوٹوں اور تیز دھار آلہ کے استعمال سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

پر پہنچ گئیور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد شیخ خلیفہ ہسپتال پہنچایا فریقین کا موقع پرغصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو شیخ خلیفہ ہسپتال میں توں توں میں میں شروع کردی اور لڑنے پر اتر آئے واقعہ کا سن کر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی اور ایم ایس،ڈاکٹر لجپت رائے کشمیر ڈے کی تقریب چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ایس ڈی پی او ثناء اللہ مستوءِی اور ایس ایچ او اسحاق جان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے زخمیوں میں بکھو ولد مراد بخش، حق نواز ولد دولتن، قسمت علی ولد پنوں، اور دل مراد ولد جلالن عطاء اللہ، حبیب پسران دھنی بخش، امتیاز احمد ولد بختیار، سلیم ولد حاجی منصور، مختیار ولد پاندھی، کریم داد ولد تگو اور رشید ولد نواب سمیت پندرہ افراد شامل ہیں پولیس نے ابتدائی رپورٹ ملتے ہی اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -