ڈیرہ‘ محافظ خانہ میں خوفناک آگ‘ اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

  ڈیرہ‘ محافظ خانہ میں خوفناک آگ‘ اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں موجود محافظ خانہ میں آتشزدگی سے قیمتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا. اطلاع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ بجھائی. سول ڈیفنس، ریونیو اور بی ایم پی سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے فائلوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا. کمشنر نسیم صادق، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر یونیو سمیع اللہ فاروق (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محافظ خانہ میں ریونیو، کورٹس او ردیگر کاغذات تھے محافظ خانہ کی چھت لکڑی سے بنی ہونے کے باعث آگ ایک کمرے سے چار کمروں تک پھیل گئی.کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں. آتشزدگی کی وجوہات سامنے آنے پر قصور واراور غفلت کے مرتکب افسران و عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

خاکستر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -