ہواوے کا یورپ میں 5جی مینوفیکچرنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

ہواوے کا یورپ میں 5جی مینوفیکچرنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(شِنہوا)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے یورپ میں 5جی مینوفیکچرنگ بیسز قائم کرنے کا فیصلہکرلیا تاکہ یورپ کے لئے 5جی کی تیاری یورپ کے اندر ہی ممکن ہوسکے۔یورپی یونین کے اداروں کیلئے ہواوے کے مرکزی نمائندے ابراہام لیو نے منگل کے روز بتایا کہ کمپنی نے پہلے ہی مجوزہ مقامات کے بارے میں اپنا ذہن بنا لیا ہے اور یہ ایک بتدریج عمل ہے۔جب شِنہوا کے رپورٹر نے یہ سوال اٹھایا کہ آیا اس سے ہواوے مصنوعات کی سیکیورٹی کے بارے میں یورپ کے اعتماد میں بہتری آئے گی تو یورپی یونین کے سابق نائب صدر ویوین ریڈنگ کا جواب تھا کہ ہاں یقینا کیونکہ جب مصنوعات کی تیاری یورپی قوانین کے تحت ہوگی تو یقینا اس سے ساکھ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -