آئیوا کے ابتدائی نتائج میں برنی سینڈر اور پیٹ بٹی جج سرفہرست

آئیوا کے ابتدائی نتائج میں برنی سینڈر اور پیٹ بٹی جج سرفہرست

  

واشنگٹن(این این آئی)آئیوا کاکس کے ابتدائی نتائج میں پیٹ بٹی جج اور برنی سینڈرز کو حریفوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پیٹربڈاجج انتخاب جیتے تو وہ امریکا کے پہلے ہم جنس پرست صدر ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمندوں کے درمیان آئیوا کاکس ہوا تھا جس میں 62 فیصد حلقوں کے نتائج کے مطابق بڈاجج کو 27 فیصد اور برنی سینڈرز کو 25 فیصد ووٹ ملے۔الزبتھ وارن کو 18 فیصد ووٹ ملے اس طرح انکا تیسرا نمبر ہے جبکہ امریکا کے سابق نائب صدر جوبائیڈن صرف 15 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرسکے تاہم غیرمعمولی طور پر بڈاجج ابھر کرسامنے آئے ہیں۔پیٹر بڈاجج امریکا کی ریاست انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ کے مئیر ہیں، پیٹ بٹی جج ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں جبکہ برنی سینڈرز کا دوسرا نمبر پر ہے، برنی سینڈرز کے بعض حامیوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ہی برنی سینڈرز کو پیچھے کرنے کی سازش کررہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -