چین، مکان گرنے سے 2افرا د ہلاک

      چین، مکان گرنے سے 2افرا د ہلاک

  

ہانگ چو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے چے جیانگ میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ منگل کی رات لونگ گانگ شہرکے گاں فنگ شیانگ میں پیش آیا۔واقع میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مکان کی تین منزلہ عمارت گیس دھماکے کی وجہ سے منہدم ہوئی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں

مزید :

عالمی منظر -