جنگلاتی آگ سے آسٹریلوی معیشت متاثر نہیں ہوئی،مرکزی بینک

جنگلاتی آگ سے آسٹریلوی معیشت متاثر نہیں ہوئی،مرکزی بینک

  

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ جنگلاتی آگ سے ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر نہیں ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی مرکزی بینک کے سربراہ نے ملکی اقتصادی صورت حال بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ فی الحال چین میں جنم لینے والے کورونا وائرس کے معاشی اثرات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے بقول آتشزدگی سے اقتصادی شرح پیداوار 0.2 فیصد سست ضرور ہوئی ہے۔ گزشتہ برس ستمبر سے یہ آگ ابھی بھی کئی مقامات پر لگی ہوئی ہے۔ اب تک اس آگ سے تینتیس افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوب مشرقی آسٹریلیا کا انتہائی وسیع رقبہ آگ نے جلا کر خاک کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -