چین، موسم سرما کی تعطیلات میں طلبہ کو مفت آن لائن کورسز کی پیش کش

چین، موسم سرما کی تعطیلات میں طلبہ کو مفت آن لائن کورسز کی پیش کش

  

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ چینی تعلیمی حکام، سکول، اور بعدازسکول تربیت فراہم کرنے والے ادارے طلبہ کو موسم سرما کی تعطیلات کے دوران آن لائن کورسز پیش کررہے ہیں۔وزارت نے کہا کہ یہ کورسز پرائمری اورسیکنڈری سکول کے طالب علموں پر مزید بوجھ ڈالنے والے مضامین کی بجائے بیماریوں سے بچا، ذہنی صحت اورتعلیمی سرگرمیوں اورمواد پر مشتمل ہیں۔وزارت تعلیم نے سکولز اور بعداز سکول تربیتی مراکز سے کہا ہے کہ وہ سکولز کی تعطیلات ختم ہونے کی مجوزہ تاریخ سے قبل آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے نئے تعلیمی نصاب شروع نہ کرے۔وزارت تعلیم نے جنوری کے آخر میں اعلان کیاتھا کہ نوول کرونا وائرس کی وجہ سے سکولز کے 2020 بہار سمسٹرکو ملتوی کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -