یوم یکجہتی کشمیر،پنجاب سائیکلنگ اور سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام سائیکل ریلی

یوم یکجہتی کشمیر،پنجاب سائیکلنگ اور سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام سائیکل ریلی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر پنجاب سایکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین سمیت بچوں اور بڑھوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ریلی کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ رانا نصراللہ نے کیا جو کوچنگ سینٹر سے شروع ہو کر صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہو کر لبرٹی گول چکر پر اختتام پذیر ہوئی۔صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلیئر نے پاکستانیوں کی کشمیر کیلئے محبت اور اُن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور آنے والے کل میں کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے تمام شرکاء اور مہمان خصوصی محمد یوسف کا شکریہ ادا کیا اور 23مارچ کے حوالے سے لاہور سے فیصل آباد ریس کا اعلان کیااس موقع پر شہزادہ بٹ، امجد خان، سخاوت شاہ اور شفیق ببی بھی موجود تھے۔

ریسکیو اور پنجاب پولیس نے ریلی کو کامیاب کرنے میں بھرپور قردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -