پنجاب حکومت کے اقدامات سے سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے،راؤ زاہد

  پنجاب حکومت کے اقدامات سے سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے،راؤ زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے، ہر نوجوان کو سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، نوجوان موبائل کلچر سے نکل کر سپورٹس کی جانب آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں ایروبکس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نہوں نے کہا کہ ایروبکس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لے کر ملک کا نام روشن کریں، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔ ایروبکس چیمپئن شپ کی جونیئر کیٹیگری میں گیریژن اکیڈمی نے پہلی، لاہور گرائمر سکول نے دوسری اور لکاس سکولز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سینئر کیٹیگری میں کریسنٹ ماڈل سکول نے پہلی، لاہور گرائمر سکول نے دوسری اور لکاس سکول نے تیسری پوزیشن لی۔