پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

  

پشاور (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے دورے کے دوران اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔احسان مانی نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔

، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدام کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اگلے پی سی ایل سے قبل تیار ہوجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -