بنگلا دیشی ٹیم کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات

بنگلا دیشی ٹیم کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لئے بنگلہ دیشی ٹیم کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر بنگالی کھلاڑیوں کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات تھے جبکہ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت سفر کے دوران ماسک پہن کر سفر کیا مہمان ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں ائیرپور ٹ سے ہوٹل تک پہنچایا گیا بنگلہ دیش کی ٹیم قطر ائیرلائن کے ذریعہ اسلام آباد پہنچی تھی اس دوران نہ صرف ائیرپورٹ کے اندر بلکہ باہربھی سیکورٹی کے انتظامات بہت زیادہ سخت کئے گئے تھے۔