راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹ پلان تیار

  راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹ پلان تیار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچ،7 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا، اس حوالے سیپی سی بی نے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے، میچ کی براڈ کاسٹ کوریج ٹین اسپورٹس کے اشتراک سے ممکن ہوگی جو23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ براڈ کاسٹ پلان میں 2 سپر سلو اسپن ویژن کیمراز سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔ میچ کے دوران اسٹمپ کیمراز اور ہاک آئی بال ٹریکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کریگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -