روہت شرما ان فٹ،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

  روہت شرما ان فٹ،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

  

ممبئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔ روہت شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ کیویز کے خلاف ون ڈے اور اس کے بعد ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگلہ میانک اگروال ٹیم میں ذمہ داری نبھائیں گے۔

انکے علاوہ نوجوان بلے باز پرتھوی شا کی بھی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں روہت نے ویرات کوہلی کی جگہ ٹیم کی قیدات کی تھی، جس کی پہلی اننگز میں روہت نے 60 رنز سکور کئے اس دوران وہ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔ دوسری اننگز میں لوکیش راہول نے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میانک اگروال، پرتھوی شا، شبمان گل، چیتشوار پوجارا، اجنکیا رہانے، ہنوما ویہاڑی، وریدھیمان سہا، آرشب پنت، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، امیش یادو، محمد شامی، نویدیپ سینی، اشانت شرما شامل ہیں۔ اشانت شرما کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -