پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری

  پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے پی سی بی حکام کے مطابق شائقین کرکٹ 7 سے 11فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کیلے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں ٹیسٹ میچ کیلئے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور میانداد انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی۔

میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوڑرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔سیریز میں شامل واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے شائقین کرکٹ 7 سے 11فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کیلے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -