جنرل ہسپتال میں کشمیری بھائیوں سے اظہا ر یکجہتی کیلئے واک

جنرل ہسپتال میں کشمیری بھائیوں سے اظہا ر یکجہتی کیلئے واک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی زیر قیادت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین، پروفیسر صاحبان، ڈاکٹرز،نرسز و پیرا میڈیکس، نرسنگ طالبات اور طبی تنظیموں کے عہدایداران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک میں شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

اُن کی سیاسی،اخلاقی و معاشرتی حمائیت ہر حال میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کرنے کے لئے پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھرپور کردار ادا کریں اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے عالمی برادری پر کشمیر کی اصل صورتحال واضح کی جائے تاکہ غاصب مودی سرکار کو عالمی دباؤ میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن موڑ پر داخل ہو چکی ہے اور اُن کو کسی قسم کے جبرو استبداد سے روکا نہیں جا سکتا۔پروفیسر الفرید ظفر اور ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے مزید کہا کہ استصواب رائے کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جس طرح اجاگر کیا ہے اُس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس معاملے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -