مسیحی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے،ڈاکٹر آزاد مارشل

  مسیحی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے،ڈاکٹر آزاد مارشل

  

لاہور(پ ر) مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو پور ے چھ ماہ ہوگئے جو انتہائی افسوسناک ہے اِن خیالات کا اظہار بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیس چرچ آف پاکستان و صدر نیشنل کونسل آف چرچز اِن پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کی جدوجہد کی بھر پور تائید و حمایت کرتی ہے اور بھارتی حکومت کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

کہ جس نے یہاں کے رہنے والوں کی زندگی اِن کے اپنے ہی گھروں میں اجیرن بنا دی ہے۔ پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے۔ ضرورت کے لئے باہر نکلنے والوں کو گولی ماردی جاتی ہے۔ عورتوں سے زیادتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -