وزیر اعظم دنیا بھر میں کشمیر کا پیغام پہنچا رہے ہیں،چوہدری اصغر

وزیر اعظم دنیا بھر میں کشمیر کا پیغام پہنچا رہے ہیں،چوہدری اصغر

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء اور پی پی 150سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد اصغر نے یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت کشمیر کے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں کشمیری بھائیوں کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔یہ ہمارے ملک کی کامیابی ہے کہ تمام دنیا نے وزیر اعظم عمران خان کو بطور سفیر ِ کشمیر کے دیکھا اور کشمیر کو جانا۔دنیا میں کوئی بھی لیڈر کشمیر کی آزادی کے لیے اتنا سنجیدہ نہیں جتنا ہمارے ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہیں۔عمران خان نے دنیا کو کشمیر کے معاملے پر اپنا واضح موقف پیش کر کے کشمیر ی بھائیوں سمیت تمام دنیا کے دل جیتے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر عمران خان کی بھر پور آواز پر آزاد ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -