ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم یکجہتی کشمیرجوش وجذبے سے منایا

  ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم یکجہتی کشمیرجوش وجذبے سے منایا

  

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیرملک بھر میں بھرپور انداز سے منایاکشمیرپربھارتی قبضے ومظالم کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی تا خیبر شہر شہر مظاہرے کئے اورجلوس وریلیاں نکالیں۔جبکہ لاہوراخبارمارکیٹ کے باہرسرکلرروڈپر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا اوربھارت کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی اس موقع پرمظاہرین سیعلامہ ممتازاعوان،مولانا محمدنعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن،مولانا حنیف حقانی، مولانا عمر حیات، سید انشاء اللہ شاہ کاشمیری، حافظ افتخاراحمدفخر،سیدعامرشاہ زنجانی،محمدآصف، عبدالغفا رسلفی نے خطاب کیا۔

کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم اور6ماہ سے نافذ مسلسل جابرانہ کرفیوکیخلاف سخت احتجاج کیا اورکہاکہ بھارت کاجنگی جنون علاقے کوخطرات میں ڈال سکتاہے یواین او،سلامتی کونسل ودیگرعالمی ادارے بھارت کی دہشتگردی کانوٹس لیں ورنہ علاقے کاامن محض خواب بن کررہ جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -