پیپلز پارٹی کی یکجہتی کشمیر ریلی

  پیپلز پارٹی کی یکجہتی کشمیر ریلی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کی اس موقع پر پنجاب اور لاہور تنظیم کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

، ٹکٹ ہولڈرز، کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی آج بھی وہی ہے۔ جو قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی۔ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے پیپلز پارٹی کو کیمپ لگانے کی اجازت نہ دے کر قومی وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے ہمیشہ سے ہر پارٹی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتی رہی ہیں جبکہ حکومت نے اپنی فورسز کی طاقت پر اپنا جلسہ کر لیا اور دیگر جماعتوں کو روکا گیا جس سے عالمی سطح پر اچھا پیغام نہیں گیا اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کیا گیا۔ ریلی میں چوہدری اسلم گل،سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی، سہیل ملک، اورنگزیب برکی، اشرف بھٹی، ڈاکٹر خیام، حافظ اشرف، وحید عالمگیر، خرم فاروق، کے ڈی رانا اور افنان بٹ کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -