صحافی،کالم نگارعامر خاکوانی کی کتاب زنگار نامہ شائع ہو گئی

  صحافی،کالم نگارعامر خاکوانی کی کتاب زنگار نامہ شائع ہو گئی

  

لاہور(پ ر)صحافی، کالم نگار عامر خاکوانی کی کتاب زنگار نامہ شائع ہوگئی ہے۔”زنگارنامہ“ عامر خاکوانی کے منتخب کالموں اور غیر مطبوعہ تحریروں کا مجموعہ ہے۔ اس میں موٹیویشنل موضوعات، زندگی کے مختلف پہلوؤں، کتابوں، اہم تاریخی اسباق، تصوف، عمل خیر اور سماج کی مختلف پرتوں پر تحریریں ہیں۔ زنگار نامہ کو سید قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے اور یہ چھ سے دس فروری تک جاری رہنے والے لاہور کے کتاب میلہ میں دستیاب ہوگی، عامر خاکوانی کی اس سے پہلے ایک کتاب بعنوان زنگار شائع ہوئی ہے۔ زنگار نامہ میں کوشش کی گئی ہے کہ صرف ایسی تحریریں شامل کی جائیں جو سدابہار حیثیت رکھتی ہوں۔ سوا چار سو صفحات کے لگ بھگ اس ضخٰیم کتاب کی قیمت سات سو روپے ہے، کتاب میلہ میں یہ پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ پر لی جا سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -