مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کامنتظر ہے

  مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کامنتظر ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ گزشتہ ستر سالوں سے اقوام متحدہ کی قرادادوں پر علمدرآمد کا منتظر ہے، کشمیریوں کی نظریں عالمی برادری پر ہیں۔

، پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں،اپنے ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں جانوں کے نذرانے پیش کئے،عصمتیں نیلا م ہوئیں، جوانوں کی جوانیاں لٹیں، شیر خوار بچوں کو ماؤں کی گود سے اتار کر ٹکڑ ے ٹکڑے کردیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -