پاکستانیوں کی کشمیر کی جانب کشش فطری ہے،عابد جعفری

    پاکستانیوں کی کشمیر کی جانب کشش فطری ہے،عابد جعفری

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) کشمیر پاکستان کا جزو ہے، پاکستانیوں کی کشمیر کی جانب کشش فطری ہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہمیں بھارت سمیت تمام اقوام عالم کو باور کروانا ہے کہ ہم سب کشمیری ہیں یہ بات تحریک انصاف کے رہنما سید عابد جعفری اپنے دفتر میں کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ آ ج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے وہ دن دور نہیں جب یہ تہذیب خود اپنے ہاتھ سے خودکشی کرے گی۔وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق پوری قوم دنیا کو بتا رہی ہے کہ طویل عرصے سے کشمیریوں پر ظلم ستم ڈھایا جا رہا ہے انہیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے پوری دنیا اکٹھے ہو کر کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں کردار ادا کرے موقع کی مناسبت اور کشمیری عوام پر جو ظلم ہو رہا ہے افسوس کی بات ہے عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم پر خاموش ہیں۔

کشمیر میں طویل لاک ڈاون ختم نہیں کروایا جا رہا عالمی برادری اپنے کردار ادا کرے عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی ہے دنیا بھر کا میڈیا اس بات کو تسلیم کر رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -