پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید

پی ایس ایل افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے بھی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں گانا گانے اور پرفارم کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔مہوش حیات اور ماہرہ خان بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ دونوں پاکستان سپرلیگ سیزن 5 میں پرفارم کریں گی،۔

لیکن ماہرہ خان کے بعد اب مہوش حیات نے بھی اس امر کی تردید کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے پاکستان سپر لیگ فائیو میں شرکت کرنی ہے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں شرکت کروں گی۔

مزید :

کلچر -