میڈیا نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا،غفار لہری

میڈیا نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا،غفار لہری

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری ٹائیفائیڈ اور یورک ایسڈ کا شکار بننے کے بعد دل کے مریض بھی بن گئے،دھڑکنیں الجھنے لگیں،آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے چیک اپ کروائیں گے۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ وہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے بستر علالت پر بیماریوں سے لڑ رہے ہیں اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کروا پا رہے۔انہیں ڈیڑھ ماہ قبل بخار ہوا جو ٹائیفائیڈ کی شکل اختیار کر گیا لیٹ علاج کی صورت میں یورک ایسڈ بھی بڑھ گیا۔بعد ازاں پٹھوں کا کھچاؤ شروع ہوگیا اور اب آخر میں دل کا عارضہ بھی لاحق ہو گیاہے۔غفار لہری نے بتایاکہ 8000 فیس بک فرینڈز اور فالورز میں سے بمشکل آٹھ یا دس لوگ میری عیادت کوآئے۔میں خصوصی طور پر پرنٹ میڈیا کا مشکور ہوں جنہوں نے میری عیادت کی۔

غفار لہری نے مذید کہا کہ جن چینلز اور پرموٹرز کے میں مفت شوزکیا کرتا تھا انہیں توفیق نہیں ہوئی کہ میری عیادت کرنے آجاتے مجھے اس بات کا بہت زیادہ دکھ ہے۔

مزید :

کلچر -