جس جذبہ اوراتحادکیساتھ پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یوم اظہار یکجہتی منایاوہ دنیا کیلئے بڑا پیغام ہے،فریال تالپور

جس جذبہ اوراتحادکیساتھ پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یوم اظہار یکجہتی منایاوہ ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپورنے کہاہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں،پاکستانی قوم اْن کی پشت پر کھڑی ہے،جس جذبے اوراتحادکیساتھ پاکستان میں یوم کشمیر منایا،وہ دنیاکیلئے ایک بڑا پیغام ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کا کہنا تھا مودی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیو ں کی انتہا کردی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان تاحال بھارتی جیلوں میں قید اور باقی پوری آبادی محصور ہے۔ اقوامِ متحدہ، انسانی حقو ق کے تمام ادارے اور عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں،کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے۔

فریال تالپور

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -