متاثر ہ گھروں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی محسودقبائل کی حق تلفی: سیف الرمان محسود

متاثر ہ گھروں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی محسودقبائل کی حق تلفی: سیف الرمان ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل نے روس،انڈیااور ملک کے دفاع کی خاطر ہر محاذ پر قربانیوں سے اپنی تاریخ رقم کی ہے آپریشن سے متاثرہ گھروں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی محسو د قبائل کے ساتھ زیادتی اور حق تلفی ہے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر محسود قبائل کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرتا رہونگا حکومت کی جانب سے مکمل کئے گئے سروے عمل کے باوجود محسود قبائل کو معاوضوں کی عدم ادائیگی سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما سیف الرحمن محسود نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کمپاؤنڈ کے سامنے یومحسودقبائل کے دھرنا سے دسویں روز ہزاروں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا انکا کہناتھاکہ محسود قبائل نے ملک و قوم کے لئے بے پناہ قربانیاں دیکر اپنے ہی ملک میں دس سالوں تک مہاجرین جیسی زندگی گزاری آپریشنوں کی وجہ سے نا صرف محسود قبائل کے مکانات، تجارتی مراکزاور دیگر املاک کو نقصان پہنچا بلکہ انکا قومی تشخص بھی مجروح ہوا انکا کہناتھاکہ حکومت کے کہنے پر جب محسو دقبائل نے واپس جاکر اپنے علاقوں میں آبادکاری کی تو تباہ شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے معاوضہ کے نام پر سروے کا عمل شروع کیاگیا جس کیلئے سول انتظامیہ، پاک فوج، انجینئر ز،سرکاری اساتذہ،اور مقامی ملکان پر مشتمل باقاعدہ طور پر سرکاری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذریعے گھر گھر جاکرمتعلقہ سرکاری سروے ٹیم نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نقصان کا تخمینہ لگا کر سروے کا عمل مکمل کرکے ٹوکن جاری کئے انکا مزید کہناتھاکہ آپریشن سے متاثرہ گھروں کے سروے میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی سزا محسود قبائل کو نہ دی جائے بلکہ ملوث ذمہ دار افسر ان کو دی جائے ممبر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ اس سلسلے میں اسمبلی فورم پر بھی آواز بلند کی ہے جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا و دیگر اعلیٰ حکام سے تفصیلی بات چیت کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگاتاکہ محسود قبائل کو اپنا جائز حق دلوایا جاسکے۔ ٹانک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -