پولیس کی لازوال قربانیوں سے امن قائم ہوا،سی سی پی او

  پولیس کی لازوال قربانیوں سے امن قائم ہوا،سی سی پی او

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)خیبر پختونخواہ پولیس کی لازوال قربائیوں کی بدولت آج امن کی فضا قائم ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے، پولیس افسران و اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کے اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردارادا کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل جاری رہے گا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپورنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر پشاور پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -