کشمیر بنے گا پاکستان خواب نہیں حقیقت، زبیرنیاز

  کشمیر بنے گا پاکستان خواب نہیں حقیقت، زبیرنیاز

  

بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)زبیر نیاز نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنای بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے اور بنوں میں عوام کے اس سیلاب نے ثا بت کردیا کہ ہر چھوٹے بڑے کے دل میں کشمیر بستا ہے آج تاجر برادری،سیاسی ومذہبی جماعتوں،سول ڈیفنس اور عوام کی ریلیاں دیکھ کر مجھے خوشی بھی ہورہی ہے اور امید بھی پیدا ہوگئی ہے کہ انشاء اللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا ریلی میں شرکت پر سب کا شکر گزار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں یم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں،سول ڈیفنس اور سکولوں کے طلباء کی جانب سے منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب سے ریگل سینما چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ہوا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس،چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،اے این پی کے رہنما ملک شیروز خان،پاکستا تحفظ مومنٹ کے مرکزی چیئرمین ملک نجیب خان،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک سلیم الرحمن،انجمن تاجران کے صدر سید نیک جہان شاہ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شاہ وزیر خان،تاجر رہنما حجای گل پیر،راقیباز خان،ٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر دوست علی شاہ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین ودیگر مشران نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -