مچنی میں 212ونگ سوات سکاؤٹس کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

  مچنی میں 212ونگ سوات سکاؤٹس کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

  

مہمند(نمائندہ پاکستان) مچنی میں 212ونگ سوات سکاؤٹس کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی طرف مچنی میں بھی 212ونگ سوات سکاؤٹس کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں علاقے کے مشران، سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں اساتذہ اور طلباء نے تقاریر اور نظمیں بھی پیش کی۔ ریلی سے علاقے کے عمائدین اور مشران نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -