تحریک جوانان پاکستان پارٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی
پشاور(سٹی رپورٹر)تحریک جوانان پاکستان پارٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کرنے کیلئے کبوتر چوک سے پشاورپریس کلب تک احتجاجی ریل نکالی اور کشمیریوں کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے بھارت کے مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرے کی قیادت صدر عرفان عالم،جی ایس نائب خان،رہنما لیاقت علی نسیم اور صوبائی اور مکتلف اضلاع سے ائے ہوئے کثیر تعداد میں کارکنان نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت ااس خوش فہمی میں نہ رہے کہ کشمیر پر طاقت کے زور پر اپنا تسل قائم کر کے وہاں جو مرضی کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر مرحوم جنرل حمید گل کے ویژن کے مطابق بھارت سے ازادی ھاصل کرے گا چاہے اسکے کیلئے جنگ ی کیوں نہ کرنی پڑے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر چین کر ہی دم لینگے کیونکہکشمیر کے بغیر پاکستان کا وجود نہ مکمل ہے انہوں نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں نہیں تو بھارت سے کشمیر لنا ہمیں اتا ہے۔