یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ یحییٰ امین خان کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ یحییٰ امین خان کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہار ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی یوتھ اسمبلی کے وزیر اعلی یحیی امین خان اور یوتھ اسپیکر عمر خٹک کے زیر قیادت پشاور پریس کلب کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر یوتھ وزیراعلی یحیی امین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا تھا ہے ہمارا ہے اور ہمیشہ ہمارا ہی رہے گا۔ اگر کسی نے ہمارے کشمیر کی طرف میلی آنکھ بھی اٹھا کر دیکھی تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 180 دن سے زیادہ ہو گئے ہیں ہمارے کشمیری ماں باپ بھائی بہن کرفیو کا شکار ہیں اب یہ سب برداشت سے باہر ہے اگر انڈیا نے اب بھی کرفیو ختم نہ کیا تو پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی جہاد کا اعلان کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے محبت کے اظہار کے لئے آج پورا پاکستان اپنے گھروں سے باہر نکل کر یومِ یکجہتی منا رہا ہے اور اپنے کشمیریوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری ہر قدم پر آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -