گرلز پرائمری سکول کوٹکہ رحیم کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے،گرینڈ جرگہ

گرلز پرائمری سکول کوٹکہ رحیم کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے،گرینڈ جرگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہمابنوں (بیوروپورٹ) بنوں تھلگئی وزیر کی بچیاں مڈل اور ہائی سکول تک کی تعلیم سے محروم، طالبات کو مزید تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے گرلز پرائمری سکول کوٹکہ رحیم کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے وزیرسب ڈویژن سابقہ ایف آر بنوں کے علاقہ کوٹکہ رحیم تھلگئی وزیرمیں مشران کا ایک گرینڈ جرگہ زیر صدارت ملک رحیم یار خان منعقد ہوا جس میں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جرگہ سے ملک رحیم یار خان، ملک نورعلی خان، ملک ولید خان، ملک رداعلی خان اور دیگر مشران نے کہا کہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے بچیوں کو تعلیم دلانے کا رحجان پہلے ہی بہت کم ہے لیکن ہم نے گھر گھر جاکر بچیوں کو تعلیم دلانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے اسی جذبے کو دیکھ کر محکمہ تعلیم کے حکام نے 1996 ء میں یہاں پر پہاڑوں کے دامن میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹکہ رحیم کی منظوری دیکر تعمیر کی گئی جس میں سینکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ بدقسمتی سے یہاں کی زیادہ تر طالبات اب تک صرف پرائمری تک تعلیم حاصل کرکے تعلیم کو خیرباد کہہ چکی ہیں چونکہ یہاں کے مختلف علاقوں میں قائم پرائمری گرلز سکولز کے وسط میں ہی واقع ہونے سے کوٹکہ رحیم گرلز پرائمری سکول کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اس سکول کا آباد رکھنے کیلئے یہاں مکین اپنی جیب خرچ سے وقتاً فوقتاً مرمتی کام بھی کرتے آرہے ہیں جرگہ نے متفقہ طور پر صوبائی حکومت، صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے بچیوں کو تعلیم کی روشنی سے روشناس کرانے کیلئے گرلز پرائمری سکول کوٹکہ رحیم کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا جائے تاکہ ہماری بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں