قبائلستان موومنٹ کا احتجاجی دھرنا جاری

  قبائلستان موومنٹ کا احتجاجی دھرنا جاری

  

  

خیبر (بیورورپورٹ)قبائلستان تحفظ موومنٹ کا مطالبات کے حق میں دھر نا چوتھے روز بھی جا ری رہا مرکزی صدر کی رہا ئی اور فاٹا انضمام کے خلاف دھر نے میں کثیر تعداد میں قبائلی عوام روزانہ شرکت کررہے ہیں،جب تک قبائلستان تحفظ موومنٹ کے صدر کو رہا نہیں جا تا اس وقت تک دھر نا جا ری رہیگا،جنرل سیکرٹری سردار اصغر آفریدی قبائلستان تحفظ موومنٹ نے مرکزی صدر ابو سفیان کی گر فتا ری اور فاٹاانضمام کے خلاف باڑہ بازار میں دھرنا چو تھے روز بھی جا ری رہا دھر نے میں قبایلستان تحفظ موومنٹ کے ورکروں اور عہداروں کے علاوہ میں کثیر تعداد میں روزانہ قبائلی عوام شریک ہو رہے ہیں دھرنے پنڈال میں بڑے بڑے فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں جس پر صدر کی رہائی اور انضمام نامنظور کے نعرے درج کئے گئے ہیں اس موقع پر قبائلستان تحفظ موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سر داراصغر آفریدی نے بتا یا کہ انکے صدر کو تقریبا ایک ماہ پہلے پولیس نے کراچی میں گر فتا رکیا گیا ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں انکوتاحال عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلستان تحفظ موومنٹ کے صدر کو باعزت طو ر پر رہا کیا جائے جب تک انکے صدر کو رہا نہیں کیا جا تا اس وقت تک دھر نا جا ری رہیگا سر دار اصغر آفریدی نے کہا کہ فاٹا انضمام قبائلی عوام کے رائے کے بغیر کیا گیا ہے جو قبائلی عوام کو منظور نہیں صوبہ قبائلستان قبائلی عوام کا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے قبائلی عوام جمہوری وآئینی حق سے محروم نہ کیا جائے اور پر امن قبائل کی حب الوطنی کو احترام دیا جائے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو پاکستان سے محبت اور قربانی کے بدلے سزا دینا بند کیا جائے اور قبائلی پختونخوا جبری انضمام سے ازاد کیا جائے ابو سفیان محسود کو نقیب اللہ محسود نہ بنا یا جائے مجرم کو سزا دو اور معصوم کو پناہ دو انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے ساتھ بابائے پاکستان کا عودہ پورا کیا جائے اور قبائلی عوام اپنی شناخت سے محروم نہ کیا جائے بلکہ پر امن قبائل کو پولیس پٹوار کچہری اور ٹیکس کے مسترد شدہ نظام میں نہ جھکڑا جا ئے اور فاٹا اصلاحات اور نیشنل ایکشن پلان میں کئے گئے وعدوں پر عمل کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -