ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا.یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں واک کیا گیاواک میں،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان،ایم این اے عمران خٹک کایم پی ایبراہیم خٹک،اسحاق خٹک،نوشہرہ پولیس افسران،جوانوں،ضلعی انتظامیہ، سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد کی کثیر تعداد میں شرکت۔ واک کے شرکاء نے کشمیر کے ساتھ یکجتہی اور بھارت مظالم کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مطلب ہے کہ کشمیری آزادی کی جنگ میں تنہا نہیں ہیں۔ہم سب پاکستانی کشمیریوں کی آواز بن کر آزادی کی جدوجہد کرینگے۔اور کشمیریوں کی مدد کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی منایا جا رہا ہے۔تحصیل سطح پر کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔واک کے آخر میں شرکاء نے ہاتھوں سے انسانی زنجیر بناکر کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی اور ہر حال میں اُنکے ساتھ رہنے کا عہد کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -