بنوں،نامعلوم وجوہ کی بنا پر نوجوان نے خودکشی کرلی

  بنوں،نامعلوم وجوہ کی بنا پر نوجوان نے خودکشی کرلی

  

بنوں (بیوروپورٹ) بنوں کرم گڑھی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نوجوان نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع کرم گڑھی کالونی میں 20 سالہ نوجوان سمیع اللہ ولد عقل خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اعلیٰ الصبح اپنے گھر کے صحن میں درخت کے ساتھ پھندا لگا کر اپنے گلے میں ڈالا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر کینٹ پولیس نے متوفی کے والد عقل خان ولد میر سلم جان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -