مردان، شہر کا واحد سلاٹر ہاوس تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا

مردان، شہر کا واحد سلاٹر ہاوس تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمدعابد خان وزیر نے عرصہ دراز سے بند شہر کا واحد سلاٹر ہاوس تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا جسکا باقاعدہ افتتاح ڈی سی مردان محمد عابد خان وزیر نے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد، ٹی ایم او مردان نثارخان، صدور قصابان، میڈیا نمائندوں سمیت قصاب برادری کی بڑی تعداد نے شرکت۔ڈی سی مردان نے کہا کہ5کنال سے زائد رقبے پر محیط سلاٹر ہاوس پر 40 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں جسمیں بیک وقت 80 جانور ذبح کئے جا سکیں گے۔جانوروں کا پہلے ویٹرنری ڈاکٹر چیک اپ کریگا جسکے بعد اسے ذبح کیا جائیگا نیز سلاٹر ہاوس میں قصائیوں کے لئے ہر قسم کی سہولت میسر ھوگی۔ ڈی سی مردان نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صاف ستھرا مردان کے ساتھ ساتھ شہر یوں کواب صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت ملے گا۔اس موقع پر انہوں نے قصائیوں کے تحفظات و دیگر مسائل غور سے سنے اور ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بتایا کہ چمتار روڈ پر گوشت مارکیٹ اور بڑے سلاٹر ہاوس کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سلاٹر ہاوس سے باہر رہائشی علاقوں میں جانور ذبح کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -