رستم،سکول کالجزمیں یوم یکجہتی کشمیرتقاریب کا اہتمام

رستم،سکول کالجزمیں یوم یکجہتی کشمیرتقاریب کا اہتمام

  

رستم(نمائندہ پاکستان)پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحصیل رستم میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقریبات اور یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا، پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول رستم میں ہوئی جس میں سکول کے بچوں نے کشمیری نعمیں، حمد، نعت، تقاریر اور کشمیر پر جاری مظالم کا عملی ٹیبلو بھی پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی، پرنسپل نثار محمد خان، پرنسپل اشفاق رضا،پرنسپل مولانا آصف الدین، شاہی ملک، سجاد سید اور دیگر نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہے اور یہ تحریک جاری رہے گی پاکستان کے عیور عوام پاک فوج کے ساتھ ہے دشمن کی مکاری سامنے آگئی ہے پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ دشمن ہم پر وار نہیں کرتا کشمیر پاکستان کا تھا، ہے اور رہے گا کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑنگے تقریب کے بعد سکول کے طلباء اور اساتذہ نے اے اے سی اور پرنسپل اشفاق رضا کی نگرانی مختلف بینرز اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا کر رستم میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر واک بھی کیا جو رستم مین چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -