کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ظاہر شاہ

کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ظاہر شاہ

  

مردان(بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ کے زیراہتمام بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے مردان چیمبر سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی،ر یلی کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ اور ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر کر رہے تھے، مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے سے مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،غلام سرور صراف، جنرل سیکرٹری وقار باچہ، چیمبر صدر کلیم اللہ، والد میر،اویس خان،حافط داؤ د، صاحب زادہ، شہزاد،خالد خان شیر محمد نے بھی خطاب کیا، مرکزی تنظیم تاجران کے صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر پا کستان کا شہ رگ ہے اس کو کبھی بھی پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا مقررین نے کہا کہ مودی سرکار اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے عالمی برادری کا کشمیر میں جاری مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے،انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار کشمیر میں جاری مظالم پر کیوں خاموش ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔اُنہوں نے کہ کشمیر میں حالیہ انڈین بربریت انسانی حقوق کی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ اور ہرقسم قربانی کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -