اے این پی خواتین حقوق کا ہر صورت دفاع کرے گی،شازیہ اورنگزیب
شبقدر (نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی خواتین کے حقوق کی ہر صورت میں دفاع کرے گی۔ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کو ان کے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنماء شازیہ اورنگرزیب اور ضلعی رہنماء رضیہ سلطان نے شبقدر میں شاہنواز خان کے رہائش گاہ میں خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی صوبہ بھر میں خواتین کی تنظیمیں بھی جلد تچکیل دے رہی ہیں تاکہ صوبہ بھر کے خواتین اپنے گھریلو ں ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی شعبے میں خواتین بھی خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے خیبر پختون خواء میں خواتین کو ملکی سیاست میں اپنا کردار اددا کرنے کا موقع بہت ہی کم دیا رہا ہے انہوں نے ککہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خیبر پختوان خواء کی خواتین بھی ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کیلئے اپنی ذمہ دار ادا کرے۔ اس موقع پر اے این پی کے کثیر تعداد میں خواتین نے اجلاس میں شرکت کی اور پارٹی رہنماؤں کا شبقدر میں آنے پر والہانہ استقبال کیا۔ اجلاس سے اے این پی کے خواتین ونگ کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے خواتین کو ملکی سیاست اپنار کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے ہیں جبکہ اپنے دور حکومت میں خواتین کے حقوق کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک کثیر تعداد میں خواتین نے اے این پی شمولیت کی جبکہ اس موقع پر تحصیل شبقدر کے مختلف یونین کونسلوں اور تپہ جات کیلئے خواتین کی تنظیمیں بھی تشکیل دے دی گئی۔