کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،غضنفر علی شاہ

    کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،غضنفر علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوہاٹ (بیورورپورٹ) کوہاٹ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موصوی کے اعلان کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی سلسلے میں کوہاٹ پریس کلب کے سامنے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں نے زبردست ریلی نکالی گئی ریلی میں ایم ایس او کے مرکزی، صوبائی اور اور ضلعی عہدیداروں اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر سید غضنفر علی شاہ،امتیازعلی بنگش،نجات علی انقلابی سمیت صوبائی کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طریقہ نماز فقہ جعفریہ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلایا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور معاشرتی حمایت جاری رکھیں گے اور قائد ملت جعفریہ آقا سید محمد علیشاہ موسوی کے حکم کے مطابق تحریک کا ہر جوان کشمیری کی جنگ میں ہر وال دست کردار ادا کریگا اور کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد آرمی پائندہ باد کے نعرے لگائے