تعلیمی بورڈ بنوں کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان 13 مارچ سے شروع ہونگے
بنوں (بیوروپورٹ) تعلیمی بورڈ بنوں کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان 13 مارچ سے شروع ہونگے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی ایک ہفتہ میں یقینی بنائیں بصورت بورڈ کے ساتھ الحاق کی ابتدا سے لیکر 2020 ء تک فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں رول نمبر جاری نہیں کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار تعلیمی بورڈ بنوں کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات رفیع اللہ وزیر نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین بورڈ شریف گل اور کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ امتحانات کی شفافیت میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں بہت جلد امتحانی سنٹرز کا تعین کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں امتحانی سنٹرز کی قائم ہونے کی صورت میں امتحانی سنٹرز میں مطلوبہ کرسیوں کے ساتھ اضافی کرسیوں کا بندوبست بھی کریں امتحانی سنٹرز میں تمام عمل کو شفاف بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کریں اور امتحانات کے پُرامن انعقاد اور نقل کے رحجان کا قلع قمع کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائیں گے جبکہ اس سلسلے میں بورڈ سے منسلک تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھی آگاہ کردیا ہے ہمیں ضلعی انتظامیہ سے بھی اُمید ہے کہ وہ امتحانی عمل میں بھرپور ساتھ دیکر تعاون کریں گے