صوابی پولیس کی کارروائی،2 یرغمال بحفاظت بازیاب

  صوابی پولیس کی کارروائی،2 یرغمال بحفاظت بازیاب

  

صوابی (بیورورپورٹ) صوابی ایک کاروائی کے دوران یرغمال شدہ دو افراد باحفاظت بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی کو بھی برآمد کیا۔ ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزم قیصر علی سکنہ مانیری پایاں نے فیصل آباد سے آئے ہوئے ڈرائیوران محمد شفیق اور محمد اکرم کو گاڑی از قسم مزدہ نمبری TSL-213 کو اپنے گودام میں یرغمال بناکر بذور گاڑی چھین لیکر مدعی سے رقم مانگنے کے لیے دھمکی امیز کالیں بھی کیے صوبہ پنجاب فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مدعی نے آفیشل نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس شکایت درج کرکے جس پر ڈی پی او صوابی نے ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان اور ایس ایچ او صوابی فاروق خان کو یرغمال شدہ افراد کی بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپازیر نگرانی ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان،ایس ایچ او صوابی فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو افراد سمیت گاڑی ملزم قیصر کے گودام سے بازیاب کرایاپولیس نے ملزم قیصرعلی سکنہ مانیری پایاں کو نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کرکے جنکے خلاف جرم392,342-25TDمقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -