نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عطاء الحق

نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عطاء الحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی حکومت کی جانب سے ہونے والی مظالم کی نہ صرف مذمت کر تے ہیں بلکہ بیرونی قوتوں کے جارحانہ کارروائیوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسلمانوں کے جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کے حوالے سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچا ہے ہم حکومت کی ان پالیسیوں کو مسترد کر تے ہیں کیونکہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر اور وہاں کے مسلمانوں کو بھارتی نقصان اُٹھانا پڑا اسی طرح ان ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں بد ترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے عوام دوچار ہے حکومت نے ٹیکسوں میں جو اضافہ کیا ہے اس کی وجہ سے غریب لوگ مہنگائی تلے زندگی گزارنے پر مجبورہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ رہے گا کشمیر کی آزادی کے جدوجہد میں پاکستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ لڑینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کے حوالے سے موجودہ حکومت کی اقدامات کسی صورت منظور نہیں بلکہ حکومت کی مدارس کے حوالے سے اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی مدارس کا نصاب آزاد تھا آزاد ہے اور ہمیشہ کے لئے آزاد رہے گا دینی مدارس کے نصاب کے حوالے سے حکومتی پالیسیاں اور سازشیں مکمل طور پر ناکام ہونگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -