ابودرد ا شینواری خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے صدر منتخب
خیبر(بیورورپورٹ)ابودردا شینواری خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے بلا مقابلہ صدر اور بلال آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،ابودردا شینواری کا تعلق لنڈی کوتل جبکہ بلال آفریدی کا تعلق درہ آدم خیل سے ہیں کابینہ سال 2020 کی حلف برداری 11 فروری کو پشاور میں ہوگی۔خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابودردا شینواری نے ایگزیکٹیو ں کمیٹی ممبران جنید شینواری،شہاب افریدی اور آمین آفریدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صلاح مشورے پر میرا انتخاب کیا ان کا کہناتھا کہ خیبرایسوسی ایشن کا اصل مقصد قبائلی طلباء کے رہنمائی اور ان کو درپیش مسائل کوحل کرنا ہما رامشن ہے ہم پڑھے لکھے قبائل چاہتے ہیں جہالت کے اندھیروں سے نکلنا اور تعلیم دوست معاشرہ چاہتے ہیں جو اپنے حقوق سے واقف اور پیارے ملک پاکستان کے ساتھ مخلص ہو انہوں نے حکومت پاکستان سے قبائلی اضلاع میں تعلیمی انقلاب لانے کا مطالبہ کیا کہ قبائلی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے موقع فراہم کریں تاکہ ناخوندگی کا خاتمہ ہوسکیں۔