رستم،ٹریفک حادثے میں چار افراد شدید زخمی
رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں چار افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ باریکاب چوک میں دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد خان محمد، تیمور، ذیشان اور شیر محمد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر تمام زخمیو ں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دیئے۔